ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بے حس کانگریس حکومت سے ریاستی عوام پریشان: یڈیورپا

بے حس کانگریس حکومت سے ریاستی عوام پریشان: یڈیورپا

Sun, 07 May 2017 02:10:07    S.O. News Service

بنگلورو:6/مئی(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے ریاستی کانگریس کو بے حس حکومت قرار دیا ہے۔آج میسور میں بی جے پی کی مجلس عاملہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی عوام کا بہت بڑا طبقہ خشک سالی سے بد حال ہے اس سے نمٹنے کی بجائے وزیر اعلیٰ سدرامیااور ان کے کابینی رفقاء محض کونسل کیلئے نامزدگی کے معاملے میں اعلیٰ کمان کو منانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی یہ ذمہ داری تھی کہ عوام کو درپیش مسائل کا سد باب کرے، لیکن ایسا کرنے کی بجائے ریاستی حکومت خود اپنے ہی مسائل میں گھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے بیشتر علاقے خشک سالی اور پانی کی قلت سے بدحال ہیں عوام کا بہت بڑا طبقہ پینے کے پانی کی سہولت سے بھی محروم ہے تو دوسری طرف 160 سے زائد تعلقہ جات میں سنگین خشک سالی کی صورتحال ہے، لیکن ریاستی حکومت کوان پر توجہ دینے کیلئے وقت نہیں۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا دوبئی کا دورہ کرنے کیلئے تین دن نکال سکتے ہیں، کسانوں کیلئے وہ ایک دن بھی متوجہ نہیں ہوئے۔ ریاستی بی جے پی میں انتشار کے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایشورپا اس میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں اور میٹنگ کے دوران وہ اپنا موقف پیش کریں گے۔ 


Share: